پٹرول کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں، برقرار رکھنے کا اعلان

128

اسلام آباد : حکومت نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 16 سے 30 جون تک قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

 

 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں20 روپے اور ڈیزل کی قیمت 35 روپے فی لٹر کم کی گئی، لہٰذا قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا۔اوگرا نے جو تجاویز دیں اس کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

 

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.