"دگڑدو”

33

سر راہ، کانوں میں مندری پہنے، موبائل فون میں گم، ایک نادیدہ سی اضطرابی کیفیت کے شکار، لمبے بالوں کے حامل اور جینز میں ملبوس آج کے ایک خوبصورت نوجوان سے ملاقات ہوئی…..پوچھا آپ کا نام…….؟ جواب ملا ”دگڑدو“……! .”دگڑدو“……؟ جی ہاں….! ”دگڑدو“…..! کیا کام کرتے ہیں…….؟ ”دگڑدو“………! آپ کتنے بھائی ہیں……؟ چار…….! وہ کیا کام کرتے ہیں…..؟ سب سے چھوٹا پڑھتا ہے،باقی مجھ سمیت تینوں ”دگڑدو“……! آپ کے والدین……؟ مما گھریلو خاتون ہیں اور پپا…! بیرون ملک”دگڑدو“……! آپ کا خاندان………؟ کچھ بے چارے، کچھ بیمار، کچھ تنخواہ دار،کچھ مزدور،کچھ بیرون ملک…….. اورباقی سب ”دگڑدو“……! بھائی کچھ تو پتہ چلے کہ یہ ”دگڑدو“ کیا ہے…….؟ بتلاتودیاہے کہ ”دگڑدو“…..! کیا ”دگڑدو“……؟ دگڑدو بس دگڑدو……! باقی تم خود ڈھونڈ لو……….! میں کیسے ڈھونڈوں………؟ تم جانو……….! کوئی سراغ………؟ ہاں ہے……..! کیا………؟ ”دگڑدو“………! پھر وہی ”دگڑدو“………؟ ہاں ”دگڑدو“………!
اچھا یہ بتائیں آپ کے فارغ وقت کے کیا مشاغل ہیں………؟ مشاغل مطلب…!،!…ok…..!,Hobies، پچھلے کئی سال سے گریجویشن کر رہا ہوں،روزانہ باقاعدگی سے کالج جاتا ہوں اور کیا……! میں نےobies H پو چھی ہیں، تعلیمی سرگرمیاں نہیں……..؟ h you means my styles…..! O ۔۔۔۔ لانگ ڈرائیونگ،ڈش،فون واٹس اپ، انسٹاگرام،فیس بک،ٹویٹر، چیٹنگ،انٹرنیٹ، میوزک،انٹر ٹینمنٹ، موبائل گیمز اور دوستوں کے ساتھ گپ شپ……..وغیرہ وغیرہ… آپ کے دیگر معمولات…….؟ کچھ خاص نہیں………! پھر بھی………؟ آزاد ہو ں……! پابندنہیں…….! اور اپنی آزادی پوری طرح انجوائے کرتاہوں، جب تک نیند نہ آئے جاگتا رہتا ہوں اور جب سو جا ؤں تو مرضی سے جاگتا ہوں………! نماز پڑھتے ہیں……….؟ یہ میرا نجی معاملہ ہے……! روزے رکھتے ہیں……؟ سارے تو نہیں، چند ایک…….!مگر یہ میرا پرسنل معاملہ ہے، آپ سے مطلب…..!
مسلمانوں کے دُکھ محسوس ہوتے ہیں……..؟ بس……! کچھ کچھ…….! خیرات کرتے ہیں…….؟ پیسے وافر نہیں ہیں……! حقوق العباد کی ادائیگی کی کوئی فکرہے……..؟ بزنس پسندہوں…….! افغانستان کی صورت حال کاکوئی غم ہے…..؟ اُن کا اپناکیادھراہے……! عراق وشام کے دکھ میں سلگتے ہیں…….؟ فیس بک پر دیکھ لیتاہوں…….! کشمیر کی حالت پر دل جلتا ہے……؟ .بس یو نہی……! فلسطین کے حال پر رنجیدہ ہیں……..؟کبھی توجہ نہیں کی……! مسلمانوں کے مسائل کیا ہیں…….؟ سب کو پتہ ہے……! آپ کے خیال میں مسلمانوں کی عظمت کا راز……..؟ اقتصادی ترقی……!
اگر آپ کے مزاج کے خلاف کچھ ہو تو…….؟ برداشت نہیں ہوتا، غصہ آتا ہے اور فوری رد عمل دیتا ہوں……! آپ آ زادی پسند ہیں…….؟ یقینا…….! اگر آپ کو ایک کمرے تک محدود کر دیا جائے……؟ممکن ہی نہیں………..! اگر آپ سے سہولیات چھین لی جائیں…….؟ کس کی مجال ہے…..! اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے میں ہرفورم استعمال کروں گا اور ہر حد تک جاؤں گا……!
آپ کی تر جیحات…….؟ زندگی خوش حالی اور اطمینان سے گزر جائے…….! کیا آپ کی دعاؤں میں غریب شامل رہتے ہیں…………؟ کبھی توجہ نہیں کی…..! کیا وہ آپ کے جسم کا حصہ نہیں……..؟ کبھی سوچا نہیں…….! آپ کی ہمسائیگی میں کون کون رہتا ہے…..؟ میں کیا جانوں…….! ہاں یاد آیا، پچھلے دنوں ہمارے یہاں ایک فیملی نئی نئی شفٹ ہوئی ہے، اُن کی ایک بیٹی ہے جو شاید کہیں پڑھنے جاتی ہے……!. خاصے ماڈرن لوگ ہیں…………! کھانے میں کیا پسند ہے………..؟ فاسٹ فوڈ…….! آپ کے نزدیک زندگی کی فلاسفی کیا ہے…..؟ بوڑھے لوگوں کا کام ہے……!
روزانہ کتنے گھنٹے سوتے ہیں……..؟ کوئی خاص اندازہ نہیں………! کھاناکتنی مرتبہ کھاتے ہیں………؟ کچھ نہ کچھ چلتا ہی رہتا ہے……….! چائے، کافی یا مشروب وغیرہ پیتے ہیں……..؟ ضرور پیتا ہوں…..خاص طور پر انرجی ڈرنکس…..! سیر کرتے ہیں………؟ زندگی سیر ہی توہے……….! اخبار کا مطالعہ کرتے ہیں…….؟ وقت بدل چکا ہے…….! سیاست سے دلچسپی ہے……؟ ہاں ہے……! کس جماعت کو سپورٹ کرتے ہیں……؟ بوقت ضرورت کسی کو بھی کر لیتے ہیں…..! یہ کیا بات ہوئی……؟ یہ بات آپ کی سمجھ میں آنے والی نہیں……! آپ کی پسندیدہ جماعت کا منشور کیا ہے…..؟ مجھے منشور سے کیا لینا دینا…… جہاں ہلاگلا، دلچسپی، رنگینی اور رعنائی زیادہ ہو، وہیں ہم…..! کھیل میں کیا پسند ہے….؟ صاف ظاہرہے کرکٹ……! کرکٹ پسند کرنے کی وجہ……؟ اس کے مقابلے میں کونسا کھیل ہے جس سے گھنٹوں لطف اٹھایا جاسکے، ساتھ ہی ساتھ کچھ فاسٹ فوڈ بھی چلتا رہے اور دوستوں کی کمپنی میں موج مستی الگ سے جاری رہے….!
آپ کے دوست……..؟ ہاں بہت ہیں…..! وہ کیا کر تے ہیں………؟ یہ اُن کا Personal معاملہ ہے، وہ مجھے کمپنی دیتے ہیں اور میں اُنہیں اور بس…….! کبھی اُن سے اُن کے معاملات اور پڑھائی ڈ سکس ہوئی……؟ نہیں……….!کیوں……..؟ ہاں Exams….. کے قریب پیپرز حل کر نے کے طریقوں اور "Examiners” پر بات ہو جاتی ہے……..! آپ نے بتا یاکہ آپ کے والدصاحب بیرون ملک ہیں…..؟ پپا……! ہاں ہیں…….!کیوں……..؟ کیاوہ آپ سے خوش ہیں……..؟ میں نے کبھی اِس بارے میں غور نہیں کیا………! فون پر بات ہو جاتی ہے…..! آپ کی خواہش….؟ نئے ماڈل کی گاڑی لینا چاہتا ہوں،یہ ماڈل ایک سال پرانا ہوگیا ہے……..! آپ کو کبھی کسی بات سے دکھ ہوا……..؟ ہاں ہوا………..! کس بات سے………؟ تھی ایک بات…….! پتہ تو چلے……..؟ کچھ خاص نہیں…….! میرے ساتھ ایک غریب لڑکا پڑھتاتھا…. بڑا پڑھاکو…..! میری اس کے ساتھ بنتی نہیں تھی، امتحان ہوئے،وہ اعلیٰ نمبروں سے گریجویشن کرگیا اور میں فیل ہوگیا….. اُس دِن اُسے خوش دیکھ کر مجھے بہت دُکھ ہوا تھا…….!
آپ کی زندگی کامقصد…….؟ کیا مطلب….! یہ آپ کیسی خشک اور بورباتیں لے بیٹھے ہو…….! یہ خشک اور بور باتیں نہیں………؟ ٹھیک ہے نہیں ہو نگی مگر تمہارے لیے……..! میں اب جارہا ہوں، میرے ایک دوست کے ہاں پارٹی ہے اور میں لیٹ ہورہاہوں………!اچھا……! Bye….!اِدھر اُس نے گاڑی کا گیئربدلا………..! اُدھردھوئیں کے مرغولے نے کہا…….! ”دگڑدو“………!

تبصرے بند ہیں.