غلام مرتضیٰ ورک کی جانبداری کے واضح ثبوت ہیں ، کرپشن کے باوجود پرویز الہٰی کو بری کیا: اینٹی کرپشن 

72

 

لاہور : اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو ناجائز بھرتیوں کےکیس میں عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جج غلام مرتضی پر 2 جون کے جانبدارانہ فیصلے کی وجہ سے اینٹی کرپشن نے عدم اعتمادکرتے ہوئے سیشن عدالت جانےکا فیصلہ کیا ہے۔

 

اینٹی کرپشن نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے باوجود فیل شدہ اُمیدواروں کو ملازمت دی گئی ۔  وکلاء نے بھی نجی حیثیت میں جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے  سپیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی جانب سے جانبداری کے واضح شواہد موجود ہیں۔جج صاحب نے دو جون کو کرپشن کے واضح ثبوت ہونے ہونے کے باوجود چوہدری پرویز الہی کو بری کر کے جانبداری کا مظاہرہ کیا ۔

 

پنجاب اسمبلی میں ناجائز بھرتیاں اور ترقیاں قومی وسائل پر ڈاکا ہے ۔ سابق وزیر اعلی نے میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ذاتی ملازمین پنجاب اسمبلی میں بھرتی کیے۔ پنجاب اسمبلی میں ناجائز بھرتیوں کا مقدمہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر درج ہوا۔

 

چودھری پرویز الٰہی کے کرپشن میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں ۔اینٹی کرپشن پرویز الہٰی کیسز کے فیصلوں پر اپیل میں جا رہی ہے۔ عدالت میرٹ پر مقدمہ کو سُنے۔قانون کے مطابق تفتیش کے لئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔

تبصرے بند ہیں.