پشاور : خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی کال پر احتجاج میں شریک سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے سرکاری محکموں نے ملازمین کو طلب کر لیا ہے۔
پشاور میں 9اور 10مئی کے احتجاج میں شرکت کرنیوالے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ۔۔ ذرائع کے مطابق احتجاج میں شرکت کرنیوالے 450سرکاری ملازمین کو اگلے ہفتے بیانات قلمبند کرانے کیلئے متعلقہ محکموں میں طلب کیا گیا ہے۔
شواہد ملنے کی صورت میں متعلقہ ملازمین کیخلاف انضباطی رولز 2011کے تحت کارروائی شروع کی جائیگی جس کے بعد انہیں ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.