لاہور : حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سکیورٹی بڑھا دی۔ زمان پارک میں مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔ عمران خان کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی تعداد 106 سے بڑھا کر 200 کر دی گئی۔
نیو نیوز کے مطابق پولیس نے زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کھول دیا ہے۔ انتظامیہ نے زمان پارک کے اندر اور باہر لگے کیمپ اکھاڑ دیے۔زمان پارک کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔
پولیس نے زمان پارک کے اطراف میں سڑکوں پر لگائے گئے کنٹینرز بھی ہٹا دیے جبکہ کلیئر کرائی گئی گرین بیلٹ پر نئے پودے بھی لگا دیے گئے۔
تبصرے بند ہیں.