بھارت نے ایک بار پھر نجم سیٹھی کا فارمولا مسترد کر دیا، ایشیا کپ صرف سری لنکا میں ہو گا: بی سی سی آئی

88

ممبئی : ایشیا کپ پاکستان میں کھیلنے پر بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے نئی تجویز میں نے نہیں دیکھی لیکن بھارت کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، بی سی سی آئی نے پہلے ہی صاف کہہ دیا ہےکہ بھارت پاکستان ایشیا کپ کھیلنے نہیں جائے گی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئی تجویز نہیں دیکھی ہے لیکن بی سی سی آئی کا مؤقف بالکل واضح ہے اس میں کسی  قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایشیا کپ ایک نیوٹرل مقام پر کھیلا جائے۔

بی سی سی آئی کے عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ کو لگتا ہے کہ سری لنکا ایشیا کپ کے لئے بہترین مقام ہے، کیونکہ یو اے ای میں بہت گرمی ہے اور ہم اپنے کھلاڑیوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ہیں۔

بھارتی کرکٹ آفیشل بورڈ کے مطابق تمام پانچ ممالک کا ایک بات پر متفق ہونا لازمی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ سے بائیکاٹ کرنے کے متعلق ہم نے کوئی بات نہیں کی بس چاہتے ہیں کہ پورا ٹورنامنٹ ایک ہی مقام پر شفٹ ہو جائے کیونکہ پاکستان میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے ٹیموں کی سکیورٹی پر سمجھوتہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہم ساری صورتحال کو مکمل طور پر سمجھیں گے پر ہی کوئی فیصلہ کریں گے، اس معاملے پر اس ہفتے مزید پیش رفت ہو گی جب ہم تمام اسٹیک ہولڈرسز سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے لئےچئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا تھا جس کے تحت پہلےمرحلے کےمیچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ اور فائنل سمیت بقیہ میچز کسی بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.