اسلام آباد: کابینہ کے بیشتر اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں ایمرجنسی لگانے کا مشورہ دے دیا۔
کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوے وزیراعظم شہبازشریف نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیش آنے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ذرائع کےمطابق کابینہ اجلاس کے دوران بیشتر کابینہ اراکین نے وزیراعظم کو ملک میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دیا۔
وزیر اعظم نے کہاکسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سیلاب، مہنگائی اور کساد بازاری نے مشکلات سے دو چار کیا۔ عمران خان اور ان کے حواری مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ عدلیہ عمران نیازی کوتحفظ دینےکےلیے آہنی دیواربن گئی ۔
جھوٹے کاغذ لہرا کر عوام کو تقسیم کیا گیا۔ قومی سلامتی میٹنگ میں ثابت ہوا کوئی بیرونی سازش نہیں۔ امریکا کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ذوالفقارعلی بھٹوکا عدالتی قتل ہوا۔ محترمہ کی شہادت پر بھرپور احتجاج ہوا مگر کسی نے فوجی عمارتوں پرحملہ نہیں کیا۔
تبصرے بند ہیں.