آرمی چیف کا  قائم مقام افغان وزیرخارجہ سے علاقائی سلامتی، بارڈر منیجمنٹ اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

51

راولپینڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے قائم مقام افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی نے ملاقات کی جس میں  علاقائی سلامتی، بارڈر منیجمنٹ اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں موجودہ سکیورٹی ماحول میں بہتری کے لیے میکنزم بہتربنانے پرگفتگو کی گئی۔ دورانِ ملاقات آرمی چیف نے افغان عبوری حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا دہشت گردی اور  انتہاپسندی کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون بڑھانا ضروری ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان وزیرخارجہ نے افغان عوام کے لیے پاکستان کی روایتی حمایت کوسراہا۔ امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ علاقائی استحکام اور خوشحالی کےفروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور مشترکہ مسائل کے حل کے لیے رابطے برقرار  رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

 

تبصرے بند ہیں.