لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چودھری اور پی پی 114 سے ٹکٹ کے امیدوار کی مبینہ ٹیلیفونک گفتگو لیک ہوگئی ہے۔ اعجاز چودھری عمران خان سے ملاقات کرانے کے 1 کروڑ مانگ رہے ہیں۔
آڈیو میں چودھری حفیظ اعجاز چودھری کو فون کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں نے پی پی 114 کی ٹکٹ کے لیے عرض کی تھی ۔اس پر اعجاز چودھری کہتے ہیں کہ آپ آجائیں۔ چودھری حفیظ پوچھتے ہیں کہ ڈونیشن کتنا ہوگا؟ اس پر اعجاز چودھری کہتے ہیں ڈونیشن کی کوئی حد نہیں لیکن 1 کروڑ سے کم نہیں ہونا چاہیے۔
Appetizer before EID pic.twitter.com/LYjeh3CxJs
— indibell (@indibell_) April 18, 2023
چودھری حفیظ نے کہا کہ چلیں میں عید کے بعد آجاتا ہوں۔ اعجاز چودھری نے اسے کہا کہ عید کے بعد نہیں بلکہ آج ہی آجائیں ۔
تبصرے بند ہیں.