اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے کے بعد چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو استعفا دے دینا چاہے۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت کے لیے قانون اور آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔ اختیارات کے اس صریح غلط استعمال نے پاکستان کی سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی غیر معمولی صورتحال کو جنم دیا ہے۔
No CJ has ever been accused of such misconduct. His tilt towards PTI is glaring. CJP Bandiyal must RESIGN. #GoHomeBandiyal https://t.co/kE4qdozxVy
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 7, 2023
انہوں نے کہا کہ نامور ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل اور تعصب پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ کبھی کسی چیف جسٹس پر ایسے مس کنڈکٹ کا الزام نہیں لگا۔ پی ٹی آئی کی طرف ان کا جھکاؤ نمایاں ہے۔ چیف جسٹس بندیال مستعفی ہو جائیں۔
تبصرے بند ہیں.