لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کیلئے زمان پارک سے روانہ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے 5 اسلام آباد اور 4 لاہور کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن کی سماعت کے دوران عمران خان عدالت کے روبرو پیش ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان عدالت میں پیش ہونے کیلئے قافلے کی صورت میں زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔
عمران خان کے لاہور ہائیکورٹ روانگی کے مناظر pic.twitter.com/TTwCPMqdbF
— PTI (@PTIofficial) March 17, 2023
تبصرے بند ہیں.