خضدار میں دھماکہ، صحافی کے بیٹے سمیت 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

53

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے خضدار میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار کے دو تلوار چوک پر دھماکہ ہوا جس میں صحافی کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیو ں کو ریسیکیو کر کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے خضدار سمیت پورے بلوچستان میں سیکیورٹی اقدامات کو مذید موثر بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.