کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی

72

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی۔

 

راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز  یاسر خان اور ول سمیڈ نے کیا لیکن ول سمیڈ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، یاسر خان بھی 5 رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ کپتان سرفراز احمد کو مبصر خان نے باؤنڈری پر شاندار کیچ پکڑ کر پویلین کی راہ دکھائی۔

 

اسلام آباد کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3، فہیم اشرف نے دو اور رومان رئیس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، رحمٰن اللہ گرباز، کولن منرو، اعظم خان، ایلکس ہیلز، مبصر خان، آصف علی، فہیم اشرف، فضل الحق فاروقی، حسن علی اور رومان رئیس۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، ول اسمیڈ، یاسر خان، محمد نواز، نجیب اللہ زدران، افتخار احمد، سرفراز احمد، اوڈین اسمتھ، عمر اکمل، عمید آصف، نوین الحق اور نسیم شاہ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.