لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماءاور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف، مریم نواز کی عدلیہ مخالف مہم ان کے اندر کے خوف کی عکاسی کر رہی ہے مگر عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کو دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ’ شہباز شریف، مریم نواز کی عدلیہ مخالف مہم ان کے اندر کے خوف کی عکاسی کر رہی ہے، عدلیہ پر حملے کرنا نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی پرانی روش ہے۔‘
شہبازشریف، مریم نواز کی عدلیہ مخالف مہم ان کے اندر کے خوف کی عکاسی کر رہی ہے، عدلیہ پر حملے کرنا نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز کی پرانی روش ہے۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) February 27, 2023
انہوں نے لکھا’ پی ڈی ایم جان لے عوام اب انتقامی ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، مقدمات گرفتاریاں، جعلی آڈیو، ویڈیو لیکس سے بھی عوام خوفزدہ نہیں، اس لئے پی ڈی ایم عدلیہ کے خلاف مہم سے باز رہے، عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی ہے اس کو دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا۔‘
پی ڈی ایم جان لے عوام اب انتقامی ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، مقدمات، گرفتاریاں، جعلی آڈیو، ویڈیو لیکس سے بھی عوام خوفزدہ نہیں، اس لیے پی ڈی ایم عدلیہ کے خلاف مہم سے باز رہے، عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی ہے اس کو دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا،.
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) February 27, 2023
ان کا کہنا تھا کہ ’ پی ٹی آئی کے لیڈرز کارکنوں کے ساتھ گرفتاریاں پیش کر کے حکومت کے انتقامی ہتھکنڈوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔‘
پی ٹی آئی کے لیڈرز کارکنوں کے ساتھ گرفتاریاں پیش کر کے حکومت کے انتقامی ہتھکنڈوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) February 27, 2023
چوہدری پرویز الٰہی نے مزید لکھا ’ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے عام انتخابات میں انشاءاللہ دوبارہ بھاری اکثریت سے عمران خان کی حکومتیں بنیں گی، تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں کارکنوں اور عوام کا جوش و جذبہ دیکھنے والا ہے۔‘
پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے عام انتخابات میں انشاء اللہ دوبارہ بھاری اکثریت سے عمران خان کی حکومتیں بنیں گی، تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں کارکنوں اور عوام کاجوش و جذبہ دیکھنے والا ہے.
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) February 27, 2023
تبصرے بند ہیں.