لاہور قلندرز کی شاندار کارکردگی، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے ہرا دیا

50

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی ہے۔ 
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہو رقلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مرزا طاہر بیگ 20، فخر زمان 36، سیم بلنگز 33، حسین طلعت 6، سکندر رضا 23، ڈیوڈ ویزا 12 اور راشد خان نے 18 رنز بنائے۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کیورن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 8 بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ رحمان اللہ گرباز 23 رنز کے ساتھ نمایاں ر ہے جبکہ کولن منرو 18، ریسی ویندر ڈوسن 3، شاداب خان 4، اعظم خان 4، آصف علی 3، فہیم اشرف 4، ٹام کیورن 10 اور حسن علی 4 رنز بنا سکے۔ 
لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزا سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 3 اوورز میں 17 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور راشد خان اور سکندر رضا نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ زمان خان اور حارث رؤف نے 1,1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

تبصرے بند ہیں.