اسلام آباد: سوئیڈن کے جعلی رہائشی کارڈ پر سولہ سو افغانوں کو پاکستانی ویزے ملنے کا انکشاف ، ان افغانیوں کو پاکستان مشن سوئیڈن سے ویزے جاری ہوئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے معاملے پر انکوائری بٹھا دی ہے ۔ متعقلہ افغانیوں کے پاکستانی ویزے کینسل کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا ہے ۔ دیگر سفارتخانوں نے فوری طور پر افغانوں کے ویزے بند کر دیے ہیں ۔
وزارت خارجہ نے سفارتخانوں کو ہدایت کی ہے کہ اگلے حکم تک کسی افغان شہری کو ویزا جاری نہ کیا جائے ۔
تبصرے بند ہیں.