پاک فضائیہ کی امدادی ٹیم اور سامان ترکیہ پہنچ گیا

25

لاہور: ترکیہ اور شام کے ہولناک زلزلے کے بعد پاک فضائیہ کی امدادی ٹیم اور سامان ترکیہ روانہ پہنچ گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق امدادی سامان میں تمام ضروری اشیاءکے ساتھ ساتھ شہر میں سرچ اینڈ ریسکیو کے ماہرین کی ایک ٹیم بھی شامل ہے۔ 
ترجمان پاکستان ائیرفورس کے مطابق پاک فضائیہ کا سی 130 ہرکولیس طیارہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان اور کمبل لے کر پی اے ایف بیس نور خان سے ترکیہ پہنچ گیا ہے۔ 
طیارہ پاکستانی عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کیلئے امدادی سامان لے کر پہنچا ہے۔ پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا اندرون اور بیرون ملک قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.