وزیراعظم کی آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

47

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر برائے اقتصادی و سیاسی امور سردار ایاز صادق اور وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے اور ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی جبکہ پنجاب اور کے پی انتخابات پر بھی تینوں بڑوں کے مابین بات چیت ہوئی۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات میں انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام اور ملکی معاشی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ 

تبصرے بند ہیں.