راؤ انوار نقیب اللہ قتل کیس میں باعزت بری

21

 

کراچی : کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ راؤ انور سمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا گیا ہے۔ پراسیکیوشن ملزمان پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی ۔

 

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے لکھا کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کیا جاتا ہے ۔  راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کے خلاف شواہد کو ناکافی ہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 14 جنوری  کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 

مقدمے میں 51  گواہوں کے بیانات قلمبند کیئے گئے۔ نقیب اللہ قتل کیس کا مقدمہ 23 جنوری 2018 کو درج کیا گیا تھا ۔ مقدمہ کے چالان میں 90 سے زائد گواہوں کو شامل کیا گیا تھا۔ پراسیکیوشن کے سات  گواہ پولیس کو دیئے گئے بیانات سے منحرف ہوگئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.