اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان آج کابل میں ہونے والے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ حملے کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد زخمی ہوئے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں سے اپنی گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
واضح رہے کہ افغان وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق خود کش حملہ آور نے افغان وزارت خارجہ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی ، سکیورٹی اہلکاروں نے داخلے سے روکا تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔
تبصرے بند ہیں.