روس سے سستے تیل کی خریداری کی تیاریاں مکمل ہیں، مصدق ملک 

110

اسلام آباد :وزیرمملکت پٹرولیم  مصدق ملک  کا کہنا ہے کہ روس سے سستے تیل کی خریداری،معاہدے کی تیاریاں مکمل  کرلی گئی ہیں ۔

 

وزیرمملکت پٹرولیم  مصدق ملک  کا  پاک روس سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کی تقریب میں کہنا تھا کہ روس پاکستان کو  خام تیل میں دنیا کے برابر یا اس سے بھی زائد رعایت دےگا، اس حوالے سے  روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے، روس کے وزیرتوانائی وفد کے ہمراہ  پاکستان آر ہےہیں۔

 

مصدق ملک نے کہا حکومت کی  پوری کوشش  ہے کہ ملکی مفاد میں معاملہ طے ہو جائے،ریفائنریزسے بات کرنے کےبعد روس کے سامنے طلب رکھی ہے ،معاہدے کی تیاری مکمل ہے لیکن تفصیلات سے متعلق  قبل از وقت غیر ذمہ دار بات نہیں کرسکتے۔

 

انہوں نے کہا ریفائنریزپالیسی میں ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں، ہماری ریفائنریز30 فیصد سے زائد فرنس آئل بنا رہی ہیں،  ریفائنریز   کی  اپ گریڈ یشن سے  پٹرول اور  ڈیزل  کی پیداواری صلاحیت میں مزید  اضافہ ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.