اسلام آباد :سیکٹر آئی 10 فو ر میں دھماکہ

62

اسلام آباد :سیکٹر آئی ٹین فو ر میں دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جب چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

 

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، اسلام آباد پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب کہ پولیس ٹیم کے ایک اہلکار نے نامعلوم گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، گاڑی کے رکتے ہی دھماکا ہوگیا،  جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

 

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکا خودکش تھا، گاڑی میں دھماکا بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں دھماکے کے بعد ضلع راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ اسلام آباد کے جڑواں شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناکا بندی کرکے حکام نے نماز جمعہ کے اجتماعات کو سخت سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

 

 

تبصرے بند ہیں.