پیرس: فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا سے شکست کے بعد فرانس میں فٹ بال حامیوں کے ہنگامے اور مظاہرے جاری ہیں ۔
دارلحکومت پیرس سمیت فرانس بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے ، مختلف شہروں میں ہزاروں شہری سڑکوں پر آگئے ، جن کی سکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں ، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ، جبکہ متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے ۔
گزشتہ روز قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا ۔
فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا ، ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی ۔ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلے ہاف میں ہی ارجنٹینا نے فرانس کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی تھی ۔ ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے 23 ویں منٹ میں پینالٹی پر کیا جبکہ دوسرا گول ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں کیا ۔
تاہم دوسرے ہاف میں فرانس کے ایمباپے نے 2 منٹ میں دو گول کرکے میچ میں ارجنٹینا کی برتری ختم کردی تھی ، میچ مقررہ وقت تک 2-2 سے برابر رہا ۔
اضافی وقت میں میسی نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے ارجنٹینا کو 2-3 کی برتری دلادی لیکن پھر ایمباپے نے تیسرا گول کرکے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ارجنٹینا کی برتری ختم کر دی ۔
اضافی وقت میں بھی میچ 3-3 سے برابر ہوگیا ، ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا ۔
تبصرے بند ہیں.