پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

7

لاہور: پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہو گی اور چیئرمین پی ٹی آئی مفادات کی خاطر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنا چاہتے ہیں۔ 
لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں شہری کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے حکم جاری کرے۔ 

تبصرے بند ہیں.