پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت، یہ امانت انہیں واپس کردی: پرویز الٰہی

124

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے۔

 

اپنے بیان میں پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے ۔ عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے ۔ افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے ۔

 

واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی ، مونس الٰہی اور حسین الٰہی کی عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت ہوئی ، عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو ساتھ بٹھا کر فیصلے کا اعلان کریں گے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.