پی ٹی آئی رہنما نے وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی کی خبروں کی تردید کر دی

13

لاہور: پنجاب کابینہ سے مستعفی ہونے والے وزیر حسنین دریشک نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے تلخ کلامی کی خبروں کی تردید کر دی ، کہتے ہیں استعفیٰ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دیا ۔

 

اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا اپنے لیڈر عمران خان کے نظریے اور فیصلوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوں گا ۔ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ میرے لئے قابل احترام ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر حسنین بہادر کی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی تھی ، صوبائی کابینہ اجلاس میں متعدد وزرا ایک ہی وقت میں بات کرنا چاہتے تھے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو سردار حسنین بہادر برا مان گئے اور احتجاجاً کابینہ کے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے ۔

 

اجلاس کے دوران حسنین بہادر دریشک نے دھمکی دی کہ میں پھر اجلاس سے چلا جاتا ہوں اور استعفی دے دیتا ہوں ، جس کے بعد آج حسنین بہادر دریشک نے کابینہ کو اپنا استعفی ارسال کر دیا ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.