عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا حوصلہ نہیں رکھتے، اسمبلیاں توڑنے کیلئے تاریخ نہیں ہمت چاہیے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا حوصلہ نہیں رکھتے ، اسمبلیاں توڑنے کیلئے تاریخ نہیں ہمت چاہیے ۔
نیوز کانفٓرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ عمران خان کا کھانا پینا، روزگار دو اسمبلیوں کے خرچے سے چل رہا ہے ۔ پنجاب اسمبلی اگر ٹوٹ گئی تو بنی گالہ کا خرچہ کون اٹھائے گا ۔ شور اس لیے مچایا جاتا ہے کہ اپنی چوریوں کا شور سنائی نہ دے۔ زکوۃ کے پیسوں کو اپنی ذات کیلئے استعمال کیا اس کا شور کم ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہے حکومت جاتے ہی اس کی چوریاں پکڑی جائیں گی ۔ عمران خان کو توشہ خانہ کی چوریوں کا جواب دینا پڑے گا ۔ خان صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ اگر قمر جاووید باجوہ آپ کی بات نہیں مان رہے تھے تو اُن سے بند کمرے میں بات کیوں کی ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ۔ میاں نواز شریف ترقی کرتا ملک ان کے حوالے کرکے گیا ۔ پی ٹی آئی نے بجلی کے 13 پلانٹ خراب کرکے بند رکھے ہوئے تھے ، ان پلانٹوں کو ٹھیک کروانے کی آپ کو توفیق نہیں ہوئی ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ایک فارن ایجنٹ ہیں ، انہوں نے ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے آئین شکنی کی ۔ عمران خان نے الیکشن میں لوگوں کو خریدنے کی تجویزیں دیں ۔
تبصرے بند ہیں.