کراچی،پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

28

کراچی :پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی  سیریز کے آخری میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں ،امام الحق، محمد علی، زاہد محمود اور محمد نواز کی جگہ اظہر علی، نعمان علی، وسیم جونیئر اور شان مسعود  پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

 

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ  جیمز اینڈرسن کو آرام دیا گیا ہے اور ریحان احمد کو پہلا ٹیسٹ کھلا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔

 

بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ  سیریز تین صفر سے جیتنا  ہماری ترجیح ہے۔

 

واضح رہے کہ انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.