لاہور:صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک نے صوبائی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا

22

لاہور:صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک نے سصوبائی کابینہ  سے استعفیٰ دے دیا ۔

 

ذرائع  کے مطابق صوبائی وزیر حسنین بہادر کی گزشتہ روز کابینہ کے  اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی تھی، صوبائی کابینہ اجلاس میں متعدد وزرا ایک ہی وقت میں بات کرنا چاہتے تھے،وزیراعلیٰ پنجاب نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو سردارحسنین بہادر برا مان گئے اور  احتجاجاً کابینہ  کے  اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

 

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  اجلاس کے دوران حسنین بہادر دریشک نے دھمکی دی کہ میں پھر  اجلاس سے چلا جاتا ہوں اور استعفی دے دیتا ہوں ،جس کے بعد آج    حسنین بہادر دریشک نے کابینہ  کو اپنا  استعفی ارسال کر دیا۔

 

سردار حسنین بہادر دریشک نے بھی صوبائی کابینہ سے  مستعفی ہونے کی  تصدیق  کر دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.