دوحہ: فٹ بال ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل آج رات ارجنٹینا اور کروئیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
ارجنٹینا دو مرتبہ کی عالمی چیمپین جبکہ کروئیشیا گزشتہ ورلڈکپ کی رنرز اپ ہے ۔ ایک طرف میسی ، تو دوسری طرف موڈرچ ہے ۔
کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے نیدرلینڈز کو شکست دی جبکہ کروئیشیا نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔ ورلڈکپ کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں تیسری بار آمنے سامنے ہو رہی ہیں ۔
واضح رہے کہ 1998 میں ارجنٹینا نے کروئیشیا کو ہرایا جبکہ 2018 میں کروئیشیا نے ارجنٹینا کو شکست دی ۔
تبصرے بند ہیں.