لاہور : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی کسی بات کو سنجیدہ نہیں لیتا وہ اپنی بات سے ہزار مرتبہ مکر چکے ہیں ۔ اسمبلیوں والی بات سے یوٹرن لے لیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے والی بات پر قائم نہیں رہ سکیں گے اور گزشتہ روز انہوں نے خود ہی اس سے یوٹرن لے لیا ہے۔ عمران خان کی مذاکرات کی بات خوش آئند ہے مگر اب اس میں تاثیر نہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاست میں دست و گریباں نہیں ہوتے۔ عمران خان کیسے سیاستدان ہیں جنہوں نے 4سال اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ نہیں ملایا۔جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے حکومت وہاں الیکشن کرادے گی۔ پی ڈی ایم اور حکومت تیار ہے۔
تبصرے بند ہیں.