عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش ، وزیر اعظم نے ن لیگ کا اہم اجلاس لاہور میں طلب کرلیا

21

 

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش پر وزیر اعظم شہبازشریف نے لاہور میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی ارکان سے مشاورت کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کی تحلیل  اور عمران خان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش پر غور کیا جائے گا۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف اس معاملے پر سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے بھی مشاورت کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.