اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و عامہ کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، سیکرٹری داخلہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہاں اور اسلام آباد انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے لانگ مارچ کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے کئے گئے انتظامات اور ان اقدامات سے شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات میں کمی کو سراہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور سپاہیوں کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔
تبصرے بند ہیں.