فیفا ورلڈکپ، انگلینڈ نے ایران کو 2-6 سے شکست دیدی

24

دوحہ: انگلینڈ نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے اپنے پہلے میچ میں ایران کو 2 کے مقابلے میں 6 گولوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے ابتدا سے ہی ایران پر دباؤ بنائے رکھا جبکہ ایرانی ٹیم اس وقت مزید مشکلات کا شکار ہو گئی جبکہ ان کے تجربہ کار گول کیپر حسین حسینی ساتھی کھلاڑی سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہوکر باہر چلے گئے۔ 
انگلینڈ نے پہلے ہاف کے اختتام پر ہی ایران کے خلاف صفر کے مقابلے میں تین گولوں کی برتری حاصل کر تھی جبکہ دوسرے ہاف میں بھی اس نے تین ہی گول دئیے البتہ ایرانی ٹیم نے اس ہاف میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف 2 گول سکور کئے۔ 

تبصرے بند ہیں.