تسنیم چوہدری کے بیان کے فوراً بعد نواز شریف کا برطانیہ جھوڑ کر جانا انتہائی تشویشناک ہے: فواد چوہدری

7

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تسنیم چوہدری کے سنسنی خیز بیان کے فوراً بعد نواز شریف کا برطانیہ جھوڑ کر جانا انتہائی تشویشناک ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں چوہدری فواد حسین نے لکھا ’برطانیہ میں (ن) لیگ کے ترجمان تسنیم چوہدری کے سنسنی خیز بیان کے فوراً بعد نواز شریف کا برطانیہ چھوڑ کر جانا انتہائی تشویشناک ہے، نواز شریف کو اپنے ساتھی کی طرف سے قتل اور اقدام قتل کے الزام کی تصدیق کیلئے خود کو پیش کرنا ہو گا۔‘ 

تبصرے بند ہیں.