موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، پیپلز پارٹی کا کل اہم اجلاس ہو گا 

17

اسلام آباد: بلاول ہاؤس اسلام آباد میں کل پیپلزپارٹی کااہم اجلاس ہو گا جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور اہم تعیناتی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد آئیں گے اور سابق صدر آصف علی زرداری کیساتھ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ 
اجلاس میں اہم تعیناتی سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ سینیٹ کے امیدوار کے نام پربھی مشاورت کی جائے گی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اسلام آبادمیں دودن قیام کریں گے اور اس دوران آصف علی زرداری کے ہمراہ اتحادیوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ سابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.