کراچی:بوٹ بیسن کے قریب واقع پیزا شاپ کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے گداگر بچے کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بچے کی لاش جیکسن تھانے کی حدود میں نجی اسپتال کے عقب میں پھینک کر فرار ہوگیا ۔ بچے کی شناخت محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے ، لاش کو سول اسپتال منتقل کر کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے ، پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.