ٹی 20ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

54

میلبرن :آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے فانئل میں انگلینڈ نے  پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی20 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ  کے آج کے فیصلہ کن معرکےمیں شاہینوں کی بیٹنگ لائن 137رنزہی بناسکی،انگلش ٹیم نے ہدف 19اوورمیں حاصل کرکے معرکہ سرکرلیا۔بیس اوورزمیں پاکستان نے 48ڈاٹ بالزکھیلیں،پوری اننگزمیں صرف 8چوکے لگائے،شان مسعود 38اوربابراعظم 32رنزبناکرنمایاں  رہے ،کوئی دوسرا کھلاڑی قابل ذکرکارکردگی نہیں دکھاسکا۔

واضح رہے آج کی فتح کے بعد انگلینڈبیک وقت ون ڈےاورٹی ٹوینٹی ورلڈکپ جیتنےوالاپہلا ملک بن گیا،انگلش ٹیم نے 2019میں ون ڈے کاعالمی میلہ بھی اپنےنام کیا تھا ،انگلینڈنےپہلی بار 2010میں ٹی ٹوینٹی کاورلڈکپ جیتا تھا۔
۔

تبصرے بند ہیں.