میلبورن: آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے اتوار کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے حوالے سے نئی پیش گوئی کی ہے کہ میچ کے وقت بارش کا امکان بہت کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا فائنل پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان اتوار کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
2 روز قبل آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے فائنل والے دن یعنی اتوار اور پیر (متبادل دن) کو شدید بارش کی پیش گوئی کی تھی تاہم اب آسٹریلوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز میچ کے دوران بارش کا امکان کم ہے۔
آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار کی صبح بارش کا امکان ہے لیکن دوپہر کے بعد میچ کے وقت میں بارش کا امکان کم ہے تاہم ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا لیکن آسٹریلیا میں اس وقت شام 7 بج رہے ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.