امریکا، ایریزونا میں ڈیموکریٹ امیدوار  مارک کیلی نے سینیٹ کی نشست جیت لی

40

واشنگٹن:  امریکا کے   وسط مدتی انتخابات  میں ریاست ایریزونا  میں ڈیموکریٹ امیدوار  مارک کیلی  نےسینیٹ کی نشست جیت لی۔

 

تفصیلات کے مطابق مارک  کیلی کی جیت  نے ریپبلکن بلیک ماسٹرز کو شکست دے کر ایریزونا میں امریکی سینیٹ کی نشست سے محروم کر دیا ۔ ڈیموکریٹ امیدوار  مارک کیلی  نے 11 لاکھ سے زائد   (51 اعشاریہ 8فیصد)اورریپبلکن بلیک ماسٹرز  نے 10 لاکھ سے زائد (46  اعشاریہ 1فیصد)ووٹ حاصل کیے۔  ایریزونا  کے نتائج کے بعد    ڈیموکریٹ پارٹی امریکی سینیٹ  کے کنٹرول  سے صرف ایک نشست سےدور ہے۔

 

ڈیموکریٹس کی امیدیں اب ریاست نیواڈا سے وابستہ ہیں ۔اس ریاست  کی نشست پر سینیٹر کیتھرین کورٹز مسٹو اور ری پبلکن امیدوار ایڈم لیگزالٹ کے درمیان مقابلے ہے ، نیوڈا کے نتائج کے بعد وسط مدتی انتخابات  میں جیت  کا حتمی فیصلہ  ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.