لاہور،داتا دربار کے احاطے میں خودکار چھتریاں نصب کرنے کا فیصلہ

31

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے داتا دربار کے احاطے میں خودکار چھتریاں نصب کرنے کی منظوری دے دی  ۔

 

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی  کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کے امور کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس  منعقد ہوا،اجلاس میں دربار حضرت داتا گنج بخشؒ اور دربار حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی،وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے دربار کے احاطے میں خودکار چھتریاں نصب کرنے کی منظوری دے دی،  داتا دربار کی واٹر سپلائی سکیم کو2 ہفتے میں مکمل کرنے  کے احکامات جاری کئے ،زائرین کیلئے ملٹی سٹوری پارکنگ پلازہ کی تعمیر کی منظوری بھی د ی گئی ہے  ۔

تبصرے بند ہیں.