عمران خان کی دائیں ٹانگ سے صرف ایک گولی چھو کر گزری، کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی: نیو نیوز حقائق سامنے لے آیا
لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان کی دائیں ٹانگ میں ایک گولی چھو کر گزری ۔کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی اسی وجہ سے آپریشن بھی نہیں کرنا پڑا۔ نیو نیوز حقائق سامنے لے آیا۔
نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی دائیں ٹانگ میں ران سے ایک گولی چھو کر گزر گئی۔ نیو نیوزنے عمران خان کی دائیں ٹانگ میں گولی لگنے کے باعث ہونے والے زخم کی تصویر حاصل کرلی ۔
گولی لگنے سے کوئی ہڈی فریکچر نہیں ہوئی ۔ گولی کے چھو جانے سے عمران خان کی دائیں ٹانگ پر زخم بنا لیکن اس کی سرجری نہیں کرنا پڑی۔ عمران خان کی ٹانگ میں گولی کے کچھ ذرات موجود تھے۔
واضح رہے کہ جناح ہسپتال کی میڈیکولیگل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو دائیں اور بائیں ٹانگ پر ایک ایک گولی لگی۔ شوکت خانم ہسپتال کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے جسم سے گولی کے 4 ذرات نکالے گئے۔
عمران خان نے اپنی نیوز کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں 4 گولیاں لگیں جبکہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان کو 2 گولیاں لگی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.