وزیر اعظم تاریخی دورے پر آج چین روانہ ہوں گے 

25

 

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج تاریخی دورے پر چین روانہ  ہو رہے ہیں ۔ 11اپریل2022 کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

 

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم چین کی ریاستی کونسل کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف میں ازبکستان میں 16ستمبر 2022کو ملاقات ہوئی تھی۔

 

کمیونسٹ پارٹی چین کی 20ویں نیشنل کانگریس کے تاریخی انعقاد اور صدر شی جن پنگ کے تیسری بار جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف چین کا دورہ کرنے والے اولین رہنماؤں میں شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.