عمران خان سن لیں، الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا: مریم اورنگزیب

6

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنے نے انقلاب نہیں خونی مارچ نامنظور کا اعتراف کر لیا، عمران خان سن لیں، الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے عمران خان کے ٹویٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنے نے انقلاب نہیں خونی مارچ نامنظور کا اعتراف کر لیا، ”بیلٹ“ پر ”بلڈشیڈ“، ”بندوقوں“ سے انقلاب لانے کا ثبوت ہے، عوام نے 6 ماہ سے انقلاب نہیں، فارن فنڈڈ فتنہ، توشہ خانہ ڈکیتیاں اور شہداءکے خلاف مہم دیکھی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے جھوٹے شخص کا مقصد اگر الیکشن تھا تو مارچ میں اختیار اور اقتدار آپ کے پاس تھا، مارچ میں کرسی کیلئے مدت ملازمت میں توسیع کی آفر کر سکتے تھے تو الیکشن کا اعلان کیوں نہ کیا۔ عمران خان سن لیں، الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.