لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاسپورٹ بنوانے والے افراد کو گھنٹوں قطار میں لگ کر فیس جمع کروانے سے نجات مل گئی ہے اور حکومت نے آن لائن پاسپورٹ فیس جمع کروانے کیلئے ایپلی کیشن متعارف کرا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایپلی کیشن کے ذریعے اب لاہور کے رہائشی درخواست گزار اپنے اے ٹی ایم کارڈ، ایزی پیسہ اور انٹرنیٹ بینکنگ کارڈ کے ذریعے پاسپورٹ فیس جمع کروا سکے گا جبکہ شہریوں کو فیس کے علاوہ بینک چارجز اب سے نہیں دینا پڑیں گے۔
حکام کے مطابق پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد پلے سٹور سے ’پاسپورٹ فیس آسان‘ کے نام سے اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے جس میں نئے پاسپورٹ کی فیس جمع کرانے کے علاوہ پرانے پاسپورٹ کی تجدید کی آپشن بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صارف ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے بعد اپنا اور اپنی فیملی کا قومی شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم نمبر بھی درج کر سکتا ہے جس کے بعد 17حصوں پر مشتمل کوڈ موبائل پر وصول ہو گا اور پھر دفاتر میں پاسپورٹ اپلائی کیا جا سکے گا۔
ایپلی کیشن کے ذریعے فیس جمع کراتے وقت پاسپورٹ کی معیاد 5 یا پھر 10 سال منتخب کرنا بھی صارف کے اختیار میں ہو گا جبکہ آن لائن پاسپورٹ فیس کا تجربہ مرحلہ وار ملک کے دیگر شہروں میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.