ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہنگامہ خیز آغاز، ایشین چیمپئن سری لنکا کو اپ سیٹ شکست

85

سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہنگامہ خیز آغاز ، ایشین چیمپئن سری لنکا کو پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست ۔

 

تفصیلات کے مطابق نمیبیا نے لنکن ٹائیگرز کو 55 رنز سے ہرا دیا ۔ نمیبیا نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں پر 163 رنز بنائے ۔ جواب میں سری لنکا کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیلا سکا اور پوری ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

 

واضح رہے کہ آج دوسرا میچ نیدر لینڈ اور یو اے ای کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ پہلے راؤنڈ سے چار ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ میں شریک ہوں گی ، سپر 12 راؤنڈ 22 اکتوبر سے شروع ہوگا ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.