کراچی: معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حریم شاہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو نہیں مانتی میرا وزیراعظم عمران خان ہے۔
کراچی میں عدالت پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے حریم شاہ نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا ۔کہا عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے۔ میرے وزیر اعظم اب بھی عمران خان ہی ہیں۔
حریم شاہ نے کہا کہ عمران خان پاکستانی ہیں ۔ عدالت سے بری ہوئے ہیں۔ میں سیاست میں آ رہی ہوں یا نہیں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی ۔عمران خان ہمارے قائد ہیں، میرے اچھے تعلقات ہیں۔ ویڈیو صرف تفریح کیلئے بنائی میرا اور کوئی مقصد نہیں تھا۔
تبصرے بند ہیں.