ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

54

ایل پی جی کی قیمتوں میں10 روپے34 پیسے فی کلو کی کمی کر دی گئی ،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 122 روپے سستا ہو گیا۔

 

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،  نوٹیفکیشن کے مطابق  ، ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت201 روپے 20 پیسے مقرر کی گئی ہے ، اس سے  پہلے  ایل پی جی کی قیمت211 روپے 55 پیسے  تھی ،ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق اکتوبر کے مہینے کیلئے ہو گا ۔

 

قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت2ہزار 374روپے 25 پیسے ہوگئی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.