آڈیو لیکس ، وزیر اعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا 

40

 

اسلام آباد : وزیر اعظم  شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے معاملے پروفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آڈیو لیکس کا معاملہ زیر غور آئےگا۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق   بھی کی جائےگی۔ پیپلز پارٹی نے  بھی عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک پر اعلیٰ سطح تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

 

وفاقی وزیر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے ملک کے مفادات کا تحفظ کرنے کا حلف اٹھایا تھا لیکن افسوسناک گفتگو عمران خان کی نہیں بلکہ پاکستان کے وزیر اعظم کی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.