احتجاجی مظاہر ین کی حمایت پر ایران کے سابق صدر کی بیٹی کو بھی گرفتار کر لیا گیا

44

ایران میں پرتشدد مظاہروں میں اب تک 76 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ،احتجاجی مظاہر ین کی حمایت پر سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی  کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ایران میں جاری مظاہرے ملک بھر میں پھیل  گئےہیں ،ملک بھر میں جاری مظاہروں میں اب تک 76 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 900 زخمی ہوئے ہیں،پولیس حراست میں 22 سالہ نوجوان لڑکی مہیسا امینی کی موت نے پورے ایران کو ہلا کر رکھ دیا ،کئی روز گزرنے کے باوجود احتجاج میں کمی نہیں آئی۔

حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک صحافیوں سمیت  10 ہزار سے زائد افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں،ملک کے تمام بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند ہے،ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے دشمن کا مقابلہ کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.